• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز بھاگے نہیں، حکومت نے خود تحریری اجازت دی ، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا ء اللہ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف بھاگ کر لندن نہیں گئے تھے بلکہ انہیں موجودہ حکومت نے خود علاج کے لئے لندن جانے کو کہا اور باقاعدہ طور پر تحریری اجازت بھی دی ، نواز شریف اسٹامپ پیپر حکومت کے منہ پر مارکر بڑی شان و شوکت ا ور عزت کے ساتھ گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جب نوازشریف مکمل ٹھیک ہوجائیں گے اور سمجھیں گے کہ صحت یاب ہوچکے ہیں تو وہ تشریف لے آئیں گے نہ کہ کسی کی دباؤ سے آئیں گے،رانا ثناء اللہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جوکہہ رہے ہیں نواز شریف جھوٹی رپورٹس دکھا کر لندن گئے وہ اپنے منہ پر تھپڑ ماریں کیونکہ انہوں نے خودمیاں صاحب کو لندن جانے کی اجازت دی ۔نوازشریف کے فیکٹری دورے سے متعلق انہوں کہا کہ ویڈیوتقریبا 7,6 ماہ پرانی ہے یہ کوئی حیرانی والی بات نہیں ہے ،میاں صاحب امراض قلب میں مبتلا ہیں ایک جگہ قید ہوکرنہیں رہ سکتے بلکہ ڈاکٹرز خود انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ انہیں ماحول کو تبدیل کرتے رہنا چاہیے میں سمجھتا ہوں کہ میاں صاحب نے ٹھیک کیا۔اس سوال کہ وڈیو کیسے لیک ہوئی کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا اب یہ کوئی پریشانی والی نہیں ہے موبائل سب کے پاس ہی ہوتا ہے ان کے کسی اپنے ہی بندے نے بنالی ہوگی ۔
اہم خبریں سے مزید