لاہور(آئی این پی) محکمہ داخلہ پنجاب نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کی طبی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کا سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم کو مقرر کیا گیا ہے اور یہی بورڈ پہلے سے نوازشریف کی صحت کی رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق 9رکنی بورڈ 5دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا، اٹارنی جنرل آفس کےلیٹرپرمحکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق نئی دستاویزات محکمہ صحت کو بھجوادی ہیں ۔