• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دتہ خیل میں انٹیلیجنس آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک


پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے 1 دہشت گردکی شناخت عصمت اللّٰہ عرف حافظ کے نام سے کر لی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ مارے گئے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید بتایا ہے کہ پکڑے گئے اسلحے میں سب مشین گنیں، دستی بم اور کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں، ٹارگٹ کلنگز اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

قومی خبریں سے مزید