• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان آج چینی صدر سے ملاقات کریں گے


چین کے دورے پر بیجنگ میں موجود وزیراعظم عمران خان آج چینی صدر سے ملا قات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں شرکت کی تھی۔

اس موقع پر انہوں نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ چائنا انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور پاور چائنا کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت بھی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق چین میں وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات کی تھی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان چین کے اہم اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کرچکے ہیں، ملاقاتوں میں ڈیجیٹل، صحت، تجارت اور صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید