• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا

بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا۔

بھارت کی ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل پانچویں بار اپنے نام کیا ہے۔

ویسٹ انذیز میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انگلش ٹیم کی جانب سے جیمس ریو نے سب سے زیادہ 95 رنز بنائے۔

بھارت کی طرف سے فاسٹ بولر راج باوا نے 5 اور روی کمار نے 4 کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔

190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ ہو سکا، ان کے اوپنرز 49 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

بھارت کی جانب سے شیخ رشید نے نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 84 گیندوں میں 50 رنز بنائے جس میں 6 چوکے بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ راج باوا 54 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ 

بھارت نے 47 اعشاریہ 4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید