بیجنگ (اے پی پی)پاکستان اور چین نے دونوں ملکوں نے تعلیم کے شعبے میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں کے تعلیمی اداروں کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان نے کہا کہ چین پاکستانی طلبا کیلئے تعلیم کا مقبول مقام بن چکا ہے جبکہ کوویڈ 19کے خلاف حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے چین، پاکستانی طلبا کی واپسی کیلئے انتظامات کریگا۔ دونوں فریقوں نے عوام سے عوام کی اہمیت کا اعادہ کیا۔