• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے خلاف 24 سال پرانے کیس کی تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد (بلال عباسی) نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 24سال پرانے کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جاپان سے 1998میں سوشل ایکشن پروگرام کے لیے 25کروڑ ڈالر فنڈز لینے کے معاملے پر نیب نے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب تحقیق کر رہا ہے کہ جاپان سے لیے گئے 25 کروڑ ڈالر فنڈز کہاں غائب ہوئے؟ نیب ذرائع کے مطابق نیب کو فنڈ قرض اتارو ملک سنوارو اکاؤنٹ منتقل ہونے کے خدشات ہیں جس کیلئے وزارت منصوبہ بندی سے تفصیلات طلب کر لی گئیں ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید