ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے مذاکرات کا آٹھواں اجلاس کل ویانا میں ہوگا۔
یورپین دارالحکومت برسلز میں واقع یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ہیڈکوارٹرز سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مختصر وقفے کے بعد مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کے فریم ورک میں مذاکرات کا آٹھواں دور کل بروز منگل 8 فروری کو دوبارہ شروع ہوگا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنی اپنی حکومتوں کے ساتھ دارالحکومتوں میں مشاورت کے بعد شرکاء جے سی پی او اے میں امریکا کی ممکنہ واپسی کے امکانات اور تمام فریقین کی طرف سے معاہدے کے مکمل اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر بات چیت جاری رکھیں گے۔