• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد سے مٹیاری قومی شاہراہ پر چند ماہ میں 21 مسافر ہلاک


حیدرآباد سے مٹیاری قومی شاہراہ خون کی پیاسی ثابت ہونے لگی، چند ماہ میں 21 مسافر ہلاک ہوگئے۔

قومی شاہراہ کئی ماہ سے زبوں حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، 70 کلومیٹر طویل سڑک پر حادثات معمول بن گئے ہیں۔

حیدرآباد مٹیاری شاہراہ پر مختلف حادثات میں چند ماہ میں 21 مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

قومی شاہراہ پر سفر کریں تو حیدرآباد سے ضلع مٹیاری تک کا سفر جان جوکھوں میں ڈالنے سے کم نہیں، بھٹ شاہ، مٹیاری اور پھر ہالہ سے نیو سعیدآباد تک 70 کلو میٹر طویل شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے۔

شاہراہ کے ایک جانب جگہ جگہ گڑھے ہیں تو دوسری جانب مرمت کے نام پر روڈ کی کھدائی سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مسافروں کا سفر اور بھی زیادہ دشوار بن گیا ہے، ڈیڑھ گھنٹے کا سفر 4 گھنٹوں میں طے کیا جاتا ہے۔

نیشنل ہائی وے حکام کا کہنا ہے کہ مٹیاری قومی شاہراہ کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے، ٹھیکیدار کی سست روی کے باعث مرمتی کام تعطل کاشکار ہے، مرمتی کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

شہری اس تسلی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ 10 ماہ سے تاخیر کا شکار شاہراہ کو جلد از جلد تعمیر کرکے سفر محفوظ بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید