• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7: کل سے لاہور میں مقابلوں کا دوبارہ آغاز ہوگا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں کل سے دوبارہ مقابلوں کا آغاز ہوگا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گی۔

لاہور میں ایونٹ کے باقی مقابلوں کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، شائقین کو اب ٹیموں کے ایکشن کا انتظار ہے۔

ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے لیے تمام 6 ٹیمیں مختلف سیشنز میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں، کسی نے دن روشنی میں پریکٹس کی تو کوئی فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کے لیے میدان میں اترا۔

ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں چوکوں اور چھکوں کی برسات پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ سے ہوگی، جو کل رات ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

شائقین کےلیے اچھی خبر یہ کہ 15 فروری تک 50 فیصد کرکٹ کے دیوانے اسٹیڈیم آ سکیں گے۔

اس کے بعد فائنل تک 100فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں میچ سے محظوظ ہوں گے لیکن ہر فرد کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔

پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں 12سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید