• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کی پرائز منی کا اعلان ہوگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مجموعی پرائز منی کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی مجموعی پرائز منی میں 75 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ کی آٹھ ٹیموں کو 3.5 ملین ڈالرز کا حصہ ملے گا جو گزشتہ ایڈیشن سے 1.5 ملین ڈالرز زیادہ ہے۔

آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاتح کی پرائز منی 1.32 ملین ڈالرز ہے جو 2017ء کے ورلڈ کپ کے مقابلے میں ڈبل ہے۔

رنرز اپ کو چھ لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو تین تین لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید