• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے متعلق بہروز سبزواری، حنا پرویز نے کیا کہا؟

وزیراعظم عمران خان کی حمایت اور مخالفت میں ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ اور اداکار بہروز سبزواری نے اپنے اپنے دلائل دے دیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں آج حنا پرویز بٹ اور بہروز سبزواری مہمان بنے، علی میر نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا روپ دھارا جبکہ انضمام الحق نے بھی میچ پر تبصرہ کیا۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ کراچی کنگز کا وہی حال ہے جو عمران خان کا ہے، مشکل ہے کہ وزیراعظم ماہ مارچ میں نکال جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے 29 ایم پی اے سپورٹ کررہے ہیں، چار پانچ ایم پی اے پیپلز پارٹی سے بھی رابطے میں ہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ 30 فیصد مرد چاہتے ہوں گے ان کی بیوی ڈاکٹر ہو، میں چائے پسند کرتی ہوں، مریم نواز کے مگ میں اکثر امریکانو کافی ہوتی ہے، میں بھی کبھی کبھی پھٹے موزے پہن لیتی ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں بہت کام کیا، مریم نواز نڈر سیاستدان ہیں، 50 فیصد لوگ سمجھتے ہوں گے مریم شہباز سے بہتر سیاست دان ہیں۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہا تھا، اس نے مایوس کیا، میں نے کراچی کنگز کا کوئی میچ نہیں دیکھا، مجھےخبر ملی ٹیم میں اختلافات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایکٹر کے لئے کریکٹر سے پہچانا جانا بہت بڑی بات ہے۔ ہم نے بھی پیسے جمع کرنے کیلیے کمیٹیاں ڈالی ہیں۔

اداکار نے ایک موقع پر وزیراعظم عمران خان کی کھل کر تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ وہ اگلی بار بھی انہیں ہی پرائم منسٹر دیکھ رہے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں عمران خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، انہیں میں نے کبھی چینی اور آٹا چراتے ہوئے نہیں دیکھا۔

بہروز سبزواری کی طرف سے وزیراعظم کی تعریف سامنے آنے پر حنا پرویز بٹ نے جواب دیا اور حکومت کی بری کارکردگی کے مثالیں پیش کیں۔

اس موقع پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں آخری گیند تک کھیل ختم نہیں ہوتا، ایک کھلاڑی پر انحصار کیا جائے تو میچ جیتنا مشکل ہوجاتا ہے،مجھے حارث کودیکھ کر آج خوشی ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید