گلوکار اور موسیقار بپی لہری کا 15 فروری کو ممبئی میں 69 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، بالی ووڈ کو اداکار، موسیقار اور گلوکار کی موت سے ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔
تجربہ کار موسیقار کے بارے میں یہاں کچھ ایسے حقائق بتائے جارہے ہیں جو آپ نہیں جانتے۔
1: گولڈ مین:
بپی لہری کو ہر کوئی ’گولڈ مین‘ کے نام سے جانتا تھا، وہ سونے کو اپنے لیے خوش قسمتی کی علامت سمجھتے تھے۔ اُن کی ہر زنجیر یا کڑا کسی نہ کسی دیوتا یعنی گنپتی، بالاجی، ہرے کرشنا، ہرے رام، ہنومان جی کے نام سے منسوب تھا۔
2: جیکٹس سے محبت:
بپی لہری کو کبھی بھی اسٹائلش جیکٹس کے بغیر نہیں دیکھا گیا ، انہوں نے زیادہ تر اپنی ٹی شرٹس کو اسٹائلش جیکٹس کے ساتھ لیئر کیا۔ ریگل ایمبرائیڈری سے لے کر فینسی کالر تک ان کے پاس ہر قسم کی جیکٹ موجود تھی۔
3: گانا ’جمی جمی‘:
ڈسکو ڈانسر کے گانے ’جمی جمی‘ نے بپی لہری کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کروایا تھا، اس گانے کو ہالی ووڈ فلم ’یو ڈونٹ میس ود دی زوہان‘ میں بھی دکھایا گیا تھا۔
4: بپی لہری کا پسندیدہ گانا:
بپی لہری کو اپنا کمپوز کیا گیا گانا ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ بہت پسند تھا، یہ گانا کشور کمار نے گایا تھا جبکہ 1976 کی فلم ’چلتے چلتے‘ میں اسے شامل کیا گیا تھا۔
5: غیر ملکی تعاون:
بپی لہری نے ناصرف بھارت کے لیجنڈری گلوکاروں کے ساتھ کام کیا بلکہ انہوں نے بین الاقوامی میوزک کے ستاروں، لیڈی گاگا اور ایکون کے ساتھ بھی گیتوں کے لیے کام کیا۔
6: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ:
بپی لہری گنیز بک ریکارڈ کے حامل ہیں، انہوں نے ایک سال میں 33 فلموں کیلئے 180 گانے ریکارڈ کروائے۔
7: بطور اداکار بھی مشہور رہے:
بپی لہری نے 2012 میں فلم ’اٹس راکنگ، دردِ ڈسکو‘ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے ’اوم شانتی اوم، میں اور مسز کھنہ، نین مونی جیسی کئی فلموں میں بھی اداکاری کی۔