• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف برادران اقتدار سے باہر ہوں تو گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شریف برادران اقتدار سے باہر ہوں تو گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہیں، شہباز شریف گھبراہٹ میں ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں۔

منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ لندن مفرور ہونے والے فراڈیوں کو بھی پاکستان واپس آنا ہے، چوروں اور لٹیروں کی آخری آماجگاہ اڈیالہ جیل ہے۔

 فرخ حبیب نے کہا کہ نام نہاد اپوزیشن بلیک میلرز کا ٹولہ ہے، آر یا پار والے جگہ جگہ خوار ہوتے پھر رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز منڈی بہاؤالدین سے کررہے ہیں،  وزیر اعظم نے منڈی بہاؤالدین کے لئے 30 ارب کا ریکارڈ ترقیاتی پیکیج دیا ہے۔

 فرخ حبیب نے کہا کہ کل وزیر اعظم کا منڈی بہاؤالدین کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید