• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف سندھ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  سندھ کی تنظیم میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، 24 گھنٹوں میں مستعفی ہونے والے پی ٹی آئی عہدیداروں کی تعداد 5 ہوگئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، جنرل سیکریڑی پی ٹی آئی میرپورخاص اکبر پلی بھی مستعفی ہوگئے۔

 ریجنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی حیدرآباد سید ذوالفقار شاہ نے بھی استعفیٰ دے دیا، تینوں عہدیداروں نےاستعفے علی زیدی کو ارسال کردیے۔

اس سے قبل سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ اور نائب صدر علی جونیجو بھی استعفےدے چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید