ممبئی (آئی این پی) بولی وڈفلم منا بھائی ایم بی بی ایس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے بومن ایرانی اب ہدایتکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائیں گے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بومن ایرانی نے کہا کہ ان کی ہدایتکاری میں بننے والا پہلا پروجیکٹ وہ ہے جس کے کرنے کے بارے میں وہ کچھ عرصے سے سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے پروجیکٹ کو انہوں نے خود لکھا ہے اور امید ہے کہ یہ اسی سال کے وسط میں شروع ہوجائے گا۔ بومن کا کہنا تھا کہ میرے پاس فلم جیش بھائی جوردار ہے جس کے بارے میں انتہائی پرجوش ہوں، اس کے بعد ڈیٹیکٹو شیرگل، رن وے 34 اور اونچائی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان فلموں سے بھاگنے کا کوئی موقع نہیں کیونکہ فلمیں میری زندگی کا اہم حصہ ہیں اور میں جب تک زندہ ہوں فلمیں کرتا رہوں گا۔