• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’رئیس‘ کی تشہیر کے دوران ایک شخص کی موت: شاہ رخ خان کیخلاف درخواست پر سماعت

بھارت کی گجرات ہائی کورٹ نے  فلم ’رئیس‘ کی تشہیر کے دوران ایک شخص کی موت پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے خلاف الزامات کو مسترد کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات ہائی کورٹ نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے خلاف ان کی 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رئیس‘ کی تشہیر کے دوران ایک شخص کی موت پر شکایات کو منسوخ کرنے کی درخواست کی سماعت کی جس فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی بھی تھے۔ 

متوفی کے رشتہ داروں نے عدالت میں شاہ رخ خان کے خلاف کئی شکایتیں درج کرائی تھیں، اداکار کے خلاف شکایات کو ختم کرنے کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اداکار کی جانب سے کوئی جرم نہیں کیا گیا تھا اور متوفی دل کا مریض تھا اور اس کی موت کچھ اور وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے اس معاملے کی سماعت 24 فروری کو ملتوی کر دی ہے، عدالت نے مبینہ طور پر شکایت کنندگان سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ راضی ہیں تو شاہ رخ خان کو معافی مانگنے کو کہا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ 23 جنوری 2017 کو، شاہ رخ خان اپنی فلم ’رئیس‘ کی تشہیر کے لیے ٹرین میں سوار ہوئے جہاں اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا۔ 

جلد ہی افراتفری مچ گئی اور پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اس کے بعد اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد اس شخص کے اہلخانہ نے شاہ رخ خان کے خلاف عدالت میں کئی شکایتیں درج کرائی تھیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید