• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کے مریض بچوں کیلئے مارفین کے حصول میں مہینے لگتے ہیں: کینسر اسپیشلسٹ

کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر شیمول اشرف کا کہنا ہے کہ کینسر کے مریض بچوں کے لیے مارفین حاصل کرنے میں مہینے لگ جاتے ہیں۔

بچوں میں کینسر کی آگاہی کے دن کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اپنی آنکھوں کے سامنے کینسر کے مریض بچوں کو روزانہ تڑپتے ہوئے مرتا دیکھتا ہوں۔

اس حوالے سے آغا خان اسپتال کے ڈاکٹر عاصم بلگرامی کا کہنا ہے کہ درد کش دوا مارفین حاصل کرنے کے لیے 3 محکموں سے اجازت لینے میں مہینوں بلکہ سالوں لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں کینسر کے علاج کی 90 فیصد ادویات میسر ہی نہیں ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کینسر میں مبتلا 25 لاکھ بچے مارفین نہ ملنے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر مر جاتے ہیں۔

صحت سے مزید