نوری بینڈ کے معروف گلوکار علی نور پر صحافی عائشہ بنت راشد نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
عائشہ نے جمعے کو انسٹاگرام پر گلوکارہ کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ (گفتگو) کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں انہوں نے درندہ قرار دیتے ہوئے جنسی ہراسانی کے واقعے کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے علی نور کی اہلیہ سے بھی واٹس ایپ گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
گلوکار نے فوری طور پر خاتون صحافی کے الزامات کو بےبنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ اپنے گانے کی تشہیر کے لیے کوئی پی آر مہم نہیں ہے بلکہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس میں مجھے بلاوجہ پھنسایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے گانے کو 22 تاریخ کو ریلیز کرنا چاہتا ہوں، یہ گانا میری زندگی میں کیے جانا والا سب سے زیادہ درد و تکلیف سے بھرا گانا ہوگا۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں تمام لوگوں کے جواب 25 کو دوں گا، تب تک بھلے آپ لوگ مجھے نفرت آمیز پیغامات بھیجتے رہیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔