• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی سلامتی کے لیے یوکرین پر قبضہ ناگزیر تھا، پابندیوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی تھی، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کی سلامتی کے دفاع و تحفظ کے لیے یوکرین پر قبضہ کرنا ناگزیر تھا۔ روس نے پابندیوں سے نمٹنے کے لیے تیاری کرلی تھی۔

ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں جاری صورتحال ہنگامی اقدام ہے۔ اگر اقدام نہ کرتے تو روس کی سلامتی خطرے سے دوچار ہوتی۔

پیوٹن نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اقتصادی نظام کا حصہ ہیں، اسے نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ عالمی شراکت دار ہماری مجبوری کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ 

صدر پیوٹن نے کہا کہ صورتحال مشکل ہے تاہم مل کر مؤثر انداز میں کام کیا جاسکتا ہے۔ مغربی دنیا نے کوئی آپشنز نہیں چھوڑے۔ روس عالمی اقتصادی نظام کا حصہ بنا رہے گا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید