• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی افواج کو یوکرین پر حملے بڑھانے کا حکم




روسی وزارت دفاع نے یوکرین سے متعلق اپنی فوج کو نئے احکامات جاری کرتے ہوئے یوکرین پر اپنے حملے بڑھانے کا حکم دے دیا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی افواج کو یوکرین پر وسیع حملے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین پر تمام سمتوں سے حملے کئے جائیں گے۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی اور یوکرینی فوجی چرنوبل جوہری پلانٹ کی حفاظت کررہے ہیں۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ روسی فوج کا چھاتہ بردار یونٹ ایٹمی پلانٹ پر تعینات ہے۔

عوام روسی فوج کے خلاف دفاع میں مدد کریں

یوکرینی وزارت دفاع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ روسی فوج کے خلاف دفاع میں مدد کریں۔

یوکرینی وزارت دفاع کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ عوام شہروں، دیہات، علاقوں، سڑکوں کے ناموں اور نمبرز کے سائن بورڈز فوراً ہٹھادیں۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سائن بورڈز ہٹھانے کا مقصد حملہ آور فوج کو گمراہ اور پریشان کرنا ہے۔

روس۔یوکیرین تنازع سے متعلق خبروں کی مکمل کوریج

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ کشتیوں پر حملے کے وقت امریکی ڈرون فضا میں موجود تھے، امریکا کے یو ایس آر کیو 4 گلوبل ہاک اور ایم کیو 9 اے  ریپر محو پرواز تھے، امکان ہے امریکی ڈرونز نے یوکرینی بوٹس کا رخ روسی فلیٹ کی طرف موڑا۔


اس سے پہلے روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے یوکرینی فوج کے 821 ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ تباہ کیے گئے اہداف میں 14 ملٹری ایئر بیس اور 48 ریڈار شامل ہیں۔

روس نے جمعے کو فوجی آپریشن روک دیا تھا

روسی میڈیا کی جانب سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ روس نے جمعے کو یوکرین میں فوجی آپریشن روک دیا تھا، جو یوکرین کی مذاکرات کے لیے رضامندی پر روکا گیا تھا، تاہم یوکرینی رہنماؤں کے مذاکرات سے انکار پر آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔

روس سے جارحیت روکنے کا مطالبہ

یوکرینی صدر دمتری زیلنسکی نے شہریوں کی حفاظت کے لیے روس سے جارحیت روکنے کا مطالبہ کردیا۔

قوم سےخطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر کا کہنا  تھا کہ شہریوں کی جانیں بچانےکی خاطر جنگ فوری روکنا ہوگی۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرینی فوج اور عوام جارح فوج کےخلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پرمضبوط دفاعی اقدامات کیے گئے ہیں۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس ہمارے اوپر مسلط جارحیت کو روکے، ہمیں جنگ بندی اور جامع امن کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید