• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی غزہ میں فلسطینیوں کا احتجاج، اسرائیل سے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ

— فاائل فوٹو
— فاائل فوٹو

شمالی غزہ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہروں میں اسرائیل سے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا، بیت حانون اور جبالیہ میں سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر’ہم مرنے سے انکار کرتے ہیں‘، ’ہمارے بچوں کا خون سستا نہیں ہے‘ اور ’جنگ بند کرو‘ کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہت ہو گئی نقل مکانی، ہم جینا چاہتے ہیں، محاصرہ شدید ہے، نہ خوراک، نہ تحفظ، نہ پانی، یہاں تک کہ پیسے بھی نہیں ہیں، بس اب بہت ہوگئی، ہم عزت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس دوران کچھ مظاہرین نے ریلیوں میں حماس مخالف نعرے بھی لگائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید