• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، 7 بچوں سمیت مزید 30 فلسطینی شہید


اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔

تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق اسرائیلی بم باری سے 1 ہفتے میں 270 بچے شہید ہو گئے جبکہ حالیہ حملوں میں 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ہزاروں تباہ حال فلسطینی دوبارہ بے گھر ہو گئے۔

ادھر حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رُکوانے اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید