پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار سپر اسٹار ہمایوں سعید نے بھی پی ایس ایل7 کے فائنل سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کا مقابلہ دو بڑی ٹیموں کے درمیان ہونے جارہا ہے۔
اداکار نے اپنے اکاؤنٹ سے فائنل کھیلنے والی ٹیموں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کی ٹرافی کیساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لاہور قلندرز اور ملطان سلطانز جیسی بہترین ٹیموں نے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ اس بات سے قطع نظر کون جیتتا ہے، امید ہے کہ آج ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا دونوں ٹیموں کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل آج شام ساڑھے 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔