• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا اور فارس شفیع کا ”معزز صارف“ مداحوں کو پسند آگیا

کراچی (آئی ا ین پی) کوک اسٹوڈیو سیزن 14 ہرطرح سے شائقین کی امیدوں پرپورا اتر رہا ہے۔ گزشتہ روز ریلیز کیا گیا میشاشفیع اوران کے بھائی فارس کا گانا معززصارف ہے جس میں دونوں کی دم دارآوازاورشاندارریپ نے سوشل میڈیا کوگرما دیا۔ منفرد بولوں پرمشتمل اس گانے کو باصلاحیت بہن بھائی نے خود ہی لکھا اور کمپوزکیا ہے۔ صارفین نے میشااور فارس کی جوڑی کو حیرت انگیزقراردیتے ہوئے ٹویٹس میں پسندیدگی کا اظہار کیا۔ کوک اسٹوڈیو کی جانب سے گزشتہ روز گانا ریلیز کیے جانے کے بعد اس نے سوشل میڈیاپر پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے ہنگامے کے باوجودبھرپورجگہ بنائی۔

دل لگی سے مزید