• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی سفرا کا یوکرین سے اظہار یکجہتی، یوکرینی جھنڈے کے ساتھ تصویر جاری

برسلز( حافظ اُنیب راشد ) روسی حملے کے بعد یوکرین سے ہمدردی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے پیر کو پاکستان میں مختلف یورپی ممالک کے سفیروں نے یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر اندرولا کامینارا کی قیادت میں یوکرین سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر تمام سفیروں نے یوکرین کا جھنڈا پکڑ کر اس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ آج اسلام آباد میں موجود ہم یورپی یونین کے سفرا نے یوکرین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوکرین کا جھنڈا اٹھایا ہے ۔ اپنے اس پیغام میں یوکرین کی وزارت خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یورپ سے سے مزید