• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی کی مارکیٹ میں تیزی، آرامکو کے شیئر بلند ترین سطح پر

دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک آرامکو کے شیئر بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔

اس حوالے سے ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق توانائی کی مارکیٹ میں تیزی آگئی ہے۔ بدھ کو آرامکو کے شیئر کی قیمت 43.1 ریال تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ آرامکو کی مارکیٹ ویلیو 2300  ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ 

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ امریکی کمپنی ایپل کے بعد آرامکو دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید