• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر کا شین وارن کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے شین وارن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ابھی شین وارن کے انتقال کی افسوس ناک خبر سنی ہے۔

شعیب اختر  نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس خبر کو سن کر مجھے کتنا صدمہ ہوا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ شین وارن کیا لیجنڈ، کیا آدمی اور کیا کرکٹر تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ،شین وارن کی عمر 52 سال تھی۔

شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید