• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، ترکی

ترک وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں، اس میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انقرہ اگلے ہفتے جنوبی ترکی میں روسی اور یوکرینی وزرائے خارجہ کو ڈپلومیسی فورم میں اکٹھا کرنا چاہتا ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ دونوں ملکوں کے وزرا فورم میں شرکت کرسکیں گے یا نہیں۔

ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ بحر اسود سے جہازوں کی باحفاظت واپسی کیلئے ترکی روس سے فوجی سطح پر رابطے میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کی فضائی حدود کو کھلا رکھنا انسانی امداد اور اسٹریٹیجک وجوہات کیلئے اہم ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید