• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(این این آئی، جنگ نیوز ) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) امیر مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ نے سابق وزیراعظم کو اپوزیشن کی پیش قدمی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اور میاں نواز شریف نے موجودہ حکومت سے جلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اتفاق کیا۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے پلان کو عملی جامع پہنانے کے علاوہ ملکی، قومی امور پربھی مشاورت کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید