اسلام آباد (حنیف خالد) اتوار کو ملک بھر کی 104شوگر ملز کے ایکس ملز ریٹ مزید کم ہو کر 79روپے پچاس پیسے فی کلو تک آ گئے۔ یہ لوئر سندھ شوگر ملز کے ہیں جبکہ اپر سندھ کی شوگر ملوں کے ایکسملز ریٹ میں مزید کمی آئی ہے اور یہ 80روپے چالیس پیسے رہ گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں کے ایکس ملز ریٹ اور کم ہو کر 80روپے پچاس پیسے تک گر گئے۔ وسطی پنجاب کی شوگر ملوں کے ایکس ملز ریٹ 81روپے 75پیسے فی کلو رہ گئے۔