امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملک کی 3 بڑی جماعتوں پر کشمیر بھارت کے حوالے کرنے کا الزام لگادیا۔
سرگودھا میں دھرنے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے کشمیر بھارت کے حوالے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے، دراصل یہ تینوں جماعتیں ہی عوام کو کبھی انصاف دے سکتیں ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم ملک میں جبری اور سودی نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، آج بھی اسلام آباد میں شطرنج کا کھیل ہورہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کل اُدھر تھے، آج ادھر ہیں، کیا یہ انقلاب ہے؟ بلاول اسلام آباد، شاہ محمود قریشی سندھ میں مارچ کررہے ہیں، دونوں ایک جیسے ہیں۔