• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکھن سے اپنے بالوں کو مضبوط اور چمکدار بنائیں

بالوں کی چمک بڑھانے کے لیے بہت سی غذائیں باآسانی موجود ہیں اور یہ سب ہی غذائیں آپ کے بالوں کے لیے کیمیکل سے لدے کنڈیشنرز سے بہتر بھی ہیں۔ 

اکثر خواتین کو بالوں کے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں خُشک، کمزور، بے رونق بالوں سمیت کا اِن کا مسلسل جھڑنا شام ہے۔

ان مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے خواتین مہنگے سے مہنگے کیمیکلز کا استعمال کرتی ہیں لیکن ان کیمیکلز کی وجہ سے اُن کے بال مزید خراب ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کچھ اہم غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے استعمال سے ہم اپنے بالوں کی چمک اور مضبوطی واپس لاسکتے ہیں۔

آئیے اُن غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں۔

بالوں کی مضبوطی اور چمک کیلئے غذائیں:

مکھن: 

مکھن آپ کے بالوں میں سب سے اچھی خوشبو نہیں دے سکتا لیکن یہ انہیں ناقابل یقین حد تک چمکدار بنا دے گا۔

اصلی مکھن لیں اور اُسے ہلکا گرم کریں اور پھر وہ مکھن اپنے بالوں پر لگائیں، کم از کم 10 منٹ تک اپنے بالوں پر مکھن لگا رہنے دیں اور پھر شیمپو کریں، آپ کے بالوں میں قدرتی طور پر چمک آجائے گی۔

ناریل کا تیل:

آپ سب جانتے ہیں کہ اپنے بالوں پر لگانے کے لیے بہترین غذاؤں میں سے ایک ناریل کا تیل ہے۔ 

یہ حیرت انگیز تیل بالوں کے لیے بہت اچھا ہے، اگر ہم نہانے سے پہلے ناریل کا تیل لگا لیں تو اس سے آپ کے سر کی خشکی ختم ہوجائے گی اور بال بھی چمکدار نظر آئیں گے۔

ایواکاڈو:

 ایواکاڈو میں موجود حیرت انگیز چکنائی بالوں کی چمک اور بالوں کی مجموعی صحت کو بڑھانے میں مدد دینے کے لیے مشہور ہے، زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اس جز سے تیار کردہ پروڈکٹ کے بجائے اصلی خوراک استعمال کریں۔ 

ایک ایواکاڈو لیں، اسے کاٹ لیں اور اسے ایک پیالے میں رکھ کر میش کر لیں۔ 

اسے اپنے پورے سر پر لگائیں اور تقریباً 2 گھنٹے یا رات بھر اپنے بالوں کو تولیے سے ڈھانپ کر رکھیں۔۔۔ پھر، اگلی صبح یا 2 گھنٹے بعد ہی بال شیمپو کرلیں۔ 

زیتون کا تیل:

زیتون کا تیل آپ کے بالوں کے لیے ایک اور لاجواب پروڈکٹ ہے، زیتون کے تیل کو اپنے کنڈیشنر میں ملائیں تاکہ دونوں مصنوعات ایک ساتھ مل جائیں۔

زیتون کا تیل ریگولر کنڈیشنر کے اثرات کو زیادہ مؤثر طریقے سے بڑھانے میں مدد کرتا ہے اور اسے اسی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے جس طرح آپ شیمپو کرنے کے بعد اپنا کنڈیشنر استعمال کرتے ہیں۔

انڈے کی زردی: 

انڈے کی زردی میں بھرپور چکنائی برسوں سے بالوں کی صحت کو بڑھانے کے لیے مشہور ہے۔ 

تقریباً 5 زردی کا استعمال کریں اور ایک پیالے میں پھینٹیں، اسے اپنے پورے سر پر لگائیں اور اسے کم از کم 1 گھنٹہ یا اس سے زیادہ اپنے بالوں پر لگے رہنے دیں۔

اس کو استعمال کرنے کے بعد آپ کو اپنے بال مضبوط اور زیادہ چمکدار نظر آئیں گے۔ 

ماہرین کے مطابق پروٹین، چکنائی، اور خاص غذائی اجزاء جیسے وٹامنز بی بالوں کی چمک کو بڑھا سکتے ہیں اور آپ کے بالوں کی مجموعی صحت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

صحت سے مزید