اوکاڑہ (وارث حیدری /نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت شروع ہو گئی۔سابق وزیر اعظم روزانہ کی بنیاد پر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے مسلسل روابطے میں ہیں، وہ مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کے ساتھ ہونے والے روابط میں اپنی وطن واپسی کے حوالے سے بھی مشاورت کر رہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف نے تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے بعد تحریک عدم اعتماد کا سپورٹ کرنے والی تمام جماعتوں کو چاروں صوبوں میں شریک اقتدار کرنے کی ایسی تجویز دی جسے پاکستان میں موجود اپوزیشن کی قیادت نے نہ صرف ویلکم کیا بلکہ ذرائع کے مطابق اس پر مشاورت مکمل کرتے ہوئے حتمی فیصلہ بھی کر لیا۔