• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے مسلم کھتری برادری کے زہرِ اہتمام کھتری پریمئیر کر کٹ لیگ فلڈ لائٹ ٹی۔20کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح اصغرعلی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا۔ جس میں ٹیموں کے کپتانوں، مسلم کھتری ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد، اصغر عظیم، جمیل احمد، میڈم اسما ٕ علی شاہ، حاجی غلام محمد خان نے شرکت کی، کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دوں گا، کراچی بزنس گلڈ کے زیرِ اہتمام چیمپئنز لیگ ٹیبل ٹینس کا میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ 

حتمی معرکہ میں پشتون فائیٹرز نے فتح حاصل کی، ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں شبنم بلال ، عاصم قریشی،سعدیہ فلک ،شاہ خان، رمیز خان، کم سن سابق قومی چیمپیئن پرنیا خان، راحیلہ کاشف،اور دیگر ایکشن میں نظر آئے، مہمان خصوصی یگیڈیئر بلال محمود سابق قومی چیمپیئن عارف خان کراچی بزنس گلڈ کے سرپرست اعلیٰ فراز الرحمن، فرحان الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

سابق انٹرنیشنل ایتھلیٹ محمد طالب کی کتاب پاکستان ان اسپورٹس کی لانچنگ تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے معروف سیاست داں تاج حیدر نے کہا کہ اس وقت کی اہم ضرورت ایتھلیٹس کی فٹنس ہے، سا بق قومی ہاکی کپتان سمیع اللہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی کو عالمی پہچان بنانے میں طالب حسین کا کردار اہم رہا،کتاب کے مصنف محمد طالب نے کہا کہ کتاب لکھنے کا مقصد فٹنس کی بحالی ہے۔

تقر یب سے پاکستان امر یکن کلچر ل سینٹر کے صدر مخدو م علی ریاض، پروفیسر راؤ جاوید اقبال، ڈاکٹر صفدر باقر عسکری، اصغر عظیم، آصف خان ، گلفراز خان ، رانا مشتاق احمد، صدر زاہد شہا ب غلام صابر یوسفی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر انجینئر محفوظ الحق، شاہد السلام ، پا کستان ایران اسپورٹس اینڈ کلچر فو رم کی چیئرپرسن رخسانہ را جپوت ، احمد علی راجپوت نائب صدر وسیم ہاشمی ایڈوکیٹ، امتیاز شیخ ، سید امتیاز الحسن ، خالد رحمانی ، اصغر بلوچ ، سجاس کے سیکریٹری شاہد ساٹی، ریاض الدین ، اسد عباد ، انیلا ندیم اور دیگر کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات موجود تھیں۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید