ریاض (شاہد نعیم) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بدھ کی صبح دارالحکومت الریاض کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا۔وہ وہاں سہہ پہر تک رہے اور کامیاب طبی معائنے کے بعد اسپتال سے روانہ ہوگئے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کے پیس میکر میں بیٹری بھی تبدیل کی گئی ہے اور وہ ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق کئی دن تک آرام کریں گے، جب وہ اسپتال سے روانہ ہوئے توان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔