• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد رائے بچپن میں بھوت سے زیادہ کس چیز سے ڈرتے تھے؟

پاکستانی گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی جانب سے شیئر کی گئی نئی پوسٹ پر مداح قہقہے لگا رہے ہیں۔

اسکول میں بچوں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے، پٹائی اور تشدد سے بچانے والی تحریک میں ہر دم سرگرم  گلوکار شہزاد رائے کی جانب سے نئی پوسٹ پر اپنے بچپن سے متعلق دلچسپ بات بتائی گئی ہے جسے سُن کر اُن کے مداح سمیت انٹرنیٹ صارفین بھی حیران ہیں۔

شہزاد رائے نے اپنی بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’بچپن میں وہ بھی بستر کے نیچے بھوت کے ہونے سے ڈرتے تھے مگر وہ ہمیشہ دعا کرتے تھے کہ بھوت اُنہیں کھا لے تا کہ اُنہیں صبح اسکول نہ جانا پڑے۔‘

شہزاد رائے نے مزید لکھا کہ ’وہ بھوت سے زیادہ اسکول جانے سے ڈرتے تھے۔‘ 

واضح رہے کہ 13 فروری 2020 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد رائے کی درخواست پر وفاقی اداروں میں بچوں پر ہونے والے تشدد کی قانونی گنجائش تاحکم ثانی معطل کردی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہزاد رائے کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد شہزاد رائے نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا بچوں پر تشدد سے متعلق تاریخی فیصلہ ہے، عدالتی فیصلے کے بعدکوئی ٹیچر بچوں کو مار نہیں سکتا۔

شہزاد رائے نے کہا کہ سندھ میں بچوں پرتشدد کے خلاف قانون موجود ہے ، بچے کی پٹائی کی جاتی ہے جو خلاف آئین ہے۔

انہوں نے کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین ریسرچ ہے کہ تشدد سے تشدد میں اضافہ ہو جاتا ہے، بچوں کو مارنا ان کی ذہنی نشونما کے لیے نقصان دہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید