• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی قطر کے دارالحکومت دوحا میں سیر و تفریح کرتے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوحا میں انجوائے کرتے چند ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہوں نے صرف لوکیشن کا استعمال کیا کسی قسم کے کیپشن کا استعمال کرنے سے ہمیشہ کی طرح گریز کیا۔

حریم شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کالے لباس میں ملبوس ہیں ، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مختلف گانے چل رہے ہیں جبکہ تیز ہوا کے باعث اُن سے اپنے بال بھی نہیں سنبھالے جارہے۔

اس سے قبل حریم شاہ مالدیپ میں گھومنے پھرنے گئی ہوئی تھیں ، اب وہ دوحا سے اپنی سیر و تفریح کی ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید