• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرین تنازع: برطانوی اداکارہ کی متاثرین سے یوکرین کی سرحد پر ملاقات

امانڈا ہولڈن، فائل فوٹو
امانڈا ہولڈن، فائل فوٹو

برِٹش گاٹ ٹیلنٹ کی جج و برطانوی اداکارہ امانڈا ہولڈن جنگ سے متاثر ہونے والے لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے یوکرین کی سرحد پر پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، برطانوی اداکارہ امانڈا ہولڈن کمیونٹی ممبران کے درمیان اتحاد سے متاثر نظر آئیں۔

اداکارہ نے اس ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’وہ خود لوگوں کو سرحد پار سے آتے دیکھ رہی ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’یہ دیکھنا غیر معمولی ہے کہ لوگ کتنی جلدی اکٹھے ہو گئے ہیں۔ یہاں ایک پورا گاؤں ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہ حیرت انگیز ہے کہ اتنا سب کچھ کہاں سے آیا ہے، لوگ یہاں چائے، ٹافیاں اور گرم کھانا پیش کر رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے مہاجرین کیمپ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ’ہر ایک چیز پر غور کیا گیا ہے، یہاں تک کہ یہاں بچوں کے لیے کھلونے بھی موجود ہیں۔ ایسا کچھ نہیں ہے جس کے بارے میں نہ سوچا گیا ہو‘۔

امانڈا ہولڈن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سماجی کارکن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے یوکرین کے لوگوں کی مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

اس کے علاوہ اُنہوں نے بارڈر سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں ایک شخص کو پیانو بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ ڈیوڈ مارٹیلو یوکرینی سرحد پر پولینڈ کے ساتھ میڈیکا میں اپنے آپ کو (دی پیس پیانسٹ) کہتا ہے‘۔

 امانڈا ہولڈن نے برطانوی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’ہماری حکومت کی مضحکہ خیز بیوروکریسی کے باوجود یہاں یہ چھوٹا سا کارِ خیربہت بڑا فرق لانے کی کوشش کر رہا ہے‘۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید