• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر شاہ نے وزیراعظم سے خیبر پختونخوا کے اراکین سے متعلق سوالات پوچھ لیے

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے وزیر اعظم عمران خان سے خیبر پختون خوا کے اراکین سے متعلق سوالات پوچھ لیے۔

اپنے بیان میں ناصر حسین  شاہ نے کہا کہ خان صاحب وہ جو کے پی سے 20 لوگ نکالے تھے، ان کے خلاف کوئی عدالتی کارروائی کی گئی کیا؟

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کے پی سے نکالے گئے افراد کے خلاف کوئی نا اہلی، کوئی نیب کا کیس  بنا کیا؟، بلکہ حقیقتاً انہوں نے ہی پلٹ کر آپ پر ہتک عزت کا کیس ڈال دیا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پھر آپ لوگوں نے اُن کے گھر جاکر معافی مانگی تھی، اس لیے کہ آپ کا مقدمہ تب بھی کمزور تھا اور آج بھی کمزور ہے۔

قومی خبریں سے مزید