• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارث بیگ کی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات

لندن (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور پلے بیک سنگر وارث بیگ اور پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کے رہنما شیخ محمد یوسف نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ وارث بیگ نے ملاقات کے بعد جنگ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ’’یہ ملاقات ایک بہانہ ہے پیار کا سلسلہ پرانا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات بہت اچھی رہی، وہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کی بھلائی کیلئے سوچ رہے ہیں۔ وارث بیگ نے کہا کہ جس وقت بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان پر دنیا بھر کا دبائو تھا کہ وہ دھماکے کرنے سے باز رہے لیکن نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے اور ملک کو آگے لے جانے کیلئے کسی دبائو میں آئے بغیر ایٹمی قوت بننے کا بہت بڑا فیصلہ کیا جس سے پوری دنیا میں ہمارا نام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں تمام سیاسی قوتوں کو ملک کی ترقی کی خاطر مل بیٹھ کر کام کرنا چاہئے، وارث بیگ نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں ان کے دوست موجود ہیں کیونکہ لوگ ان سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں، جب دو افراد ملک کیلئے ایک جیسا سوچیں تو میں چاہتا ہوں کہ ان کو اکھٹا کرکے ایک میز پر بٹھا دوں، میں علیم خان سے ملتا تھا تو ہمیشہ اس حوالے سے فکر مند پاتا کہ پاکستان کو آگے کیسے لے کر جایا جائے، تو میری کوشش تھی کہ ان کی ملاقات نواز شریف سے کرا دی جائے کیونکہ انہوں نے بھی ہمیشہ پاکستان کی ترقی کو مقدم رکھا ہے لہٰذا میری کوشش تھی کہ ان دونوں کو ایک میز پر بھٹا دوں اور وہ بیٹھ بھی گئے۔
یورپ سے سے مزید