وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) علاقہ راج محل موضع پھگواڑی ضلع کوٹلی کے قانون دان ذوالفقار احمد چوہدری ایڈووکیٹ کوٹلی آزاد کشمیر میں وفات پا گئے۔ چوہدری زوالفقار احمد ایڈووکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن تھے ، وہ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے پبلک پراسکیوٹر بھی رہے ہیں۔ مرحوم کے بڑے بھائی حاجی چوہدری مشتاق اور ان کے خاندان کے سربراہ حاجی چوہدری کرم داد خان وٹفورڈ اور لوٹن انگلینڈ میں قیام پذیر ہیں ۔ وٹفورڈ کمیونٹی رہنماامجد امین بوبی، حاجی محمد منیر ،حاجی محمد عظیم، چوہدری محمد سعید، چوہدری محمد رفیق، بھٹی لال، سعادت بھٹی، مرزا محمد عاصم، چوہدری محمد رفیق ،ملک عبدالمجید ایڈووکیٹ، حمید بٹ، چوہدری محمد محبوب، کو نسلر سہیل بشیر، لائق علی خان، چوہدری کرم داد،کونسلر سردار آصف ، کونسلر سردار شفیق خان و دیگر نے اظہارتعزیت کیا ہے۔