• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کی دھمکی

میکسیکو(نیوز ڈیسک)میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے میکسیکو سے درآمدی اشیاء پر 25فیصد ٹیرف کے اعلان پر ردِعمل ظاہر کر دیا ہے۔اپنے ردِعمل میں میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ ہم بھی امریکا پر اپنی مرضی کے ٹیرف عائد کریں گے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ سکتی ہے اور مزید مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔میکسیکو کی صدر نے متنبہ کیا کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک میں افراطِ زر اور ملازمتوں میں کمی کا باعث بنیں گے، ایک ٹیرف کے بعد دوسرا آئے گا اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔انہوں نے مسائل کے بارے میں بات کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ امید ہے میری اور آنے والی ٹرمپ کی انتظامیہ دونوں جلد ملاقات کر سکتے ہیں۔میکسیکو کی پہلی خاتون صدر کلاڈیا شین بام نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بھی بات کروں گی اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک خط بھی بھیجوں گی۔
یورپ سے سے مزید