گلاسگو (نمائندہ جنگ) اسکاٹ لینڈ میں گزشتہ سال بے گھری کے دوران 242افراد موسم کی سختیوں کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔ ان اعدادوشمار میں عارضی رہائش گاہوں جیسے فلیٹس، ہوٹل اور بیڈ اینڈ بریک فاسٹ میں رہنے والوں کے علاوہ وہ لوگ بھی شامل ہیں جو سڑکوں پر سو رہے تھے۔ مرنے والوں میں نصف کی عمریں 45سال سے کم تھی اور ان میں 79فیصد مرد تھے۔ سب سے زیادہ مرنے والے افراد کا تعلق گلاسگو اور ایڈنبرا سے تھا۔ اسکاٹش حکومت کے ہاؤسنگ منسٹر پال میک لنین نے کہا ہے کہ اگرچہ اسکاٹ لینڈ میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے متعلق مضبوط ترین حقوق ہیں، لیکن ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ کوئی بھی فرد بے گھر نہ ہو۔ ایسے افراد جو بے گھری کے دوران منشیات کی وجہ سے ہلاک ہوئے ان کی تعداد اب 89سے بڑھ کر ایک سو تک چلی گئی ہے۔