مانچسٹر(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل افیئرز چوہدری نورالحسن تنویر نے اوورسیز پاکستانیوں کےاعزاز میں عشائیہ دیا۔عشائیہ میں شارجہ سے ساجد ظفر چیمہ، سعودیہ سے محمود ڈوگر، رانا شہباز،برطانیہ سے بیرسٹر امجد ملک، ملائشیا سے چوہدری نثار علی خان،ابوظبی سے شہزاد ڈوگر، فرانس سے حاجی محمد حنیف، جاپان سے رانا ابرار حسین، شارجہ سے محمد حسن طور، عمر شفیق، منور ڈوگر، بشیر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ عشائیہ میں شریک افراد نے بیرسٹر امجد ملک کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں۔بعدازاں بیرسٹر امجد ملک کے چچا جاوید ملک اورچوہدری نور تنویر کے بھائی کی وفات پر ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ تمام اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں،اوورسیز ضلعی کمیٹیز اور ایڈوائزری کونسل کی اوورسیزسیٹوں پر اوورسیز کو منتخب کریں گے۔ عشائیہ میں تحسین قادری بھی شریک تھے۔