وٹفورڈ (نمائندہ جنگ ) عوامی رائے عامہ کا احترام کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو فوری باعزت رہا کیا جائے،ض پاکستان تشدد، بدامنی ،سیاسی و معاشی خرابی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اورچیف آرگنائزر محمد خان نے وٹفورڈ میں روزنامہ جنگ سےگفتگو میں کہاکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما محمد خان نے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ن لیگ اور اس میں شامل جماعتوں کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا ملکی حالات کا تقاضا ہے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی کے خلاف جھوٹے نام نہاد مقدمات واپس لئے جائیںاور سیاسی آنا مسئلہ نہ بنایا جائے۔ چوہدری محمد خان نے پی ٹی آئی کے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی رہائی کے دوران قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ہماری جدوجہد عمران خان کی رہائی کے ساتھ وابستہ ہے ۔ افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، ہم قانون و انصاف کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ چوہدری محمد خان نے وزیر داخلہ پاکستان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کشمیر ی عوام تحریک پاکستان کا حصہ ہیں، پاکستان ان کی پہچان ہے ، یہ بیرون ممالک میں رہ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کے لیے اربوں زرمبادلہ بھیجتے ہیں، ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے میر پور انٹر نیشنل ائر پورٹ کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ میر پور ائر پورٹ کی تعمیر کیلئے فنڈ ز مہیا کریں تاکہ ریاست کے عوام کو آنے جانے کی سہولت مل سکے، ان کا احساس محرومی ختم کیا جائے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے متنازع علاقے میں ائرپورٹ وریلوے لائن تعمیر کر چکا ہے، آزاد کشمیر کے عوام ان بنیادی حقوق سے کیوں محروم ہیں۔