برلن ( نیوز ڈیسک) جرمنی میں برفانی طوفان کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ شدید برفباری کے باعث سڑکوں پر برف جمع ہونے سے آمدورفت معطل ہوگئی،جب کہ پھسلن سے کئی مقامات پر ٹریفک حادثات میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ محکمہ موسمیات نے مزید چند روز برفباری کا امکان ظاہر کیا۔ حکام نے شہریوں کو بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات کی ہے۔