• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک شبیر کا سارہ خان کے ہمراہ نیا گانا ریلیز

پاکستانی نوجوان نسل کے ہر دلعزیز گلوکار فلک شبیر کی جانب سے نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

فلک شبیر کے نئے گانے کا نام ’سپنے‘ ہے جسے انہوں نے کل شام ہی ریلیز کیا ہے، اس گانے کی خوبصورت ویڈیو میں فلک شبیر کے ہمراہ بطور ہیروئن کوئی اور نہیں بلکہ اُن کی اہلیہ، اداکارہ سارہ خان دکھائی دے رہی ہیں ۔

روزانہ کی بنیاد پر سارہ خان کو لال گلاب پیش کرنے والے فلک شبیر اس گانے کی ویڈیو میں اہلیہ کو پھول پیش کرنے کے بجائے چائے کی پیالی پیش کر رہے ہیں ۔

20 گھنٹے قبل ریلیز کیے گئے اس گانے کو  یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی  تعداد 2 ملین کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اس گانے کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداح اس جوڑی کے ایک ساتھ ویڈیو میں کام کرنے اور گانے کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید