• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرب علی اور ہانیہ عامر کی ایک ساتھ ایونٹ میں شرکت

گلوکار عاصم اظہر سے حال ہی میں منگنی کرنے والی میرب علی اور عاصم اظہر کی پرانی دوست ہانیہ عامر نے ایک ایونٹ میں شرکت کی، اور یہ دونوں ہی تقریب کی تقجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ماضی میں قریبی دوست رہ چکے ہیں، یہاں تک کہ دونوں کی شادی کی افواہیں بھی گردش کرچکی ہیں لیکن گزشتہ برسوں میں جوڑی نے بریک اپ کرلیا تھا۔


اب حالیہ دنوں میں عاصم اظہر نے ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی سے اچانک منگنی کی اور جوڑی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اب گزشتہ روز ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے شوبز ستاروں کو ڈنر دیا جس میں ہانیہ اور میرب دونوں نے شرکت کی۔

وہاں موجود تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز یہ دونوں اداکارائیں ہی رہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید