• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست جمع

اپوزیشن ارکان نے ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست سیکریٹری قومی اسمبلی کو جمع کرا دی۔

درخواست جمع کرانے کے لیے اپوزیشن ارکین کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس پہنچا، تاہم اسپیکر چیمبر بند تھا۔

وفد ایاز صادق، محسن داوڑ، شاہدہ اختر علی، نوید قمر،شیزا فاطمہ خواجہ پر مشتمل تھا۔

اس موقع پر ایاز صادق نے مطالبہ کیا کہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، علی وزیر کا حق ہے کہ وہ اجلاس میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب کے کمرے کو جانے والے دروازے پر تالا لگا ہے، ان کے چیمبر میں جانے والی لفٹ بھی بند ہے۔

ایاز صادق نے بتایا کہ ہم سیکریٹری اسمبلی کو علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کرا آئے ہیں۔

محسن داوڑ نے کہا کہ ہم ہر بار علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے تازہ درخواست جمع کراتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید